ون ڈے میں دنیا کے بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔
بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 میں اپنی پہلی سینچری سکور کی اور 59 گیندوں پر 122 رنز بنائے۔
’بال پِکر‘ سے دنیا کے نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرنے تک، کامیاب کھلاڑی کے طور پر ان کی زندگی کے چرچے دنیا بھر میں کیے جا رہے ہیں۔ اب 59 گیندوں پر 122 رنز سکور کرنے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں ’شیر‘ کا لقب دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پہلا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دیNode ID: 556116
-
دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 556651
-
بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئےNode ID: 557281
میچ میں 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائی گئی اس سنچری کی دھوم سوشل میڈیا پر خوب ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ پر انہیں ٹویٹس اور تبصروں کے ذریعے داد دے ہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف جنید، بابر اعظم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’یہ شیر کی دھاڑ ہے۔ بابر اعظم نے ٹی 20 کی پہلی سنچری مکمل کر لی۔‘
جہاں بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو سراہا وہیں معروف شخصیات بھی پیچھے نہ رہیں۔
"Hear the roar of lion " Babar Azam smashed his first ton in T20 Cricket #PAKvSA #BabarAzampic.twitter.com/1H6vSixQGD
— Junaid Tweets (@JunaidTvveets) April 14, 2021
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنوبی افریقہ کہ خلاف کھلیے گئے میچ پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’ٹیم گرین کو مبارک ہو بہترین گیم۔ ایک بڑے ہدف کا باآسانی تعاقب کیا اور دنیا کے بہترین کھلاڑی کی جانب سے زبردست اننگز۔ مجھے آپ لوگوں پر فخرہے۔‘
Congratulations team green what a game . Good to see chasing a big total with ease . And what an innings from world number one @babarazam258 so proud of you guys . #PAKvSA
— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 14, 2021
کرکٹ مداحوں کے علاوہ کھلاڑیوں نے بھی دل کھول کر بابر اعظم کو داد دی۔ کرکٹر امام الحق ٹوئٹر پر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’بابر اعظم کی یہ سنچری کو یقیناً آنے والے کئی برسوں تک یاد رکھا جائے گا اور رضوان نے بھی اچھا کھیلا۔ تاریخی فتح مبارک ہو۔‘
کرکٹ سے وابستہ شخصیات اور کرکٹ کے مداحوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی تو کی ہی لیکن پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی اس کامیابی کو سراہے بغیر نہ رہ سکیں۔
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری لکھتے ہیں کہ ’یہ پاکستان کے لیے مائیک گرا دینے والا لمحہ ہے۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور بابر اعظم کے سب سے زیادہ سکور ہونے پر ایک بڑی مبارک باد۔‘
وزیر برائے صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا لکھتے ہیں کہ ’اگر پاکستان ہر میچ میں اسی طرح کھیلتا تو اتنے زیادہ ناخن نا چبائے جاتے۔ پاکستان کو ایک شاندار فتح مبارک ہو۔‘
If only Pakistan played like this every day, so many fingernails would not be chewed. Congratulations on an absolutely splendid win.#PAKvSA pic.twitter.com/Txm0lCfkuZ
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 14, 2021
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ پر تبصرہ کیا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’بابر اعظم نے بتا دیا کہ ’وہ 50 پر 50 ہی نہیں بلکہ 50 پر سوا سو بھی کر سکتا ہے۔ یہ پاکستان کی بیٹنگ اور چیزنگ کو ایک نئے دور کی طرف لے کر جا رہا ہے۔
Phenomenal chase lead by @babarazam258 . Taking Pakistan into a new era of batting & chasing.
Full review: https://t.co/9n6vloXHWb#Pakistan #SouthAfrica #Batting #Cricket #PAKvSA #BabarAzam pic.twitter.com/NyaVVxRJTv
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 14, 2021