اس کے بعد وہان لوبے 12 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایڈن مارکرم تھے وہ 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر عثمان قادر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
عثمان قادر نے اس کے بعد پائٹ وان بلجوئن کو بھی آؤٹ کر دیا وہ صرف دو رنز ہی بنا پائے۔
اس سے قبل جو ہانسبرگ میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے حق میں اچھا ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 140 رنز ہی بنا پائی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رضوان میچ کی پہلی ہی یند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہیں جارج لنڈے نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد شرجیل خان بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف آٹھ رنز بنا کر جارج لنڈے کا شکار بن گئے۔
اسکے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی شراکت داری بنائی۔ جس کے بعد محمد حفیط 32 رنز بنا کر جارج لنڈے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔
پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی 12 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد فہیم اشرف بھی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں لیذاڈ ولیمز نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد حسن علی دو گیندوں پر دو چھکے لگانے کے بعد ولیمز کا نشانہ بن گئے۔ جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر مگالا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ عثمان قادر کی گری جو چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لنڈے اور لیذاڈ ولیمز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
فخر زمان انجری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بائیں ٹانگ میں معمولی سی الرجی کی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے اوپنگ بلے باز نے پاکستان کو ون ڈے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ان کی جگہ شرجیل خان کی چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے
آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے سکواڈ یہ ہیں۔
پاکستان: محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے چار پاکستان نے جیتے ہیں۔
اپنے سٹار پلیئرز سے محروم پروٹیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنینشل میں خوب مقابلہ کیا تھا لیکن اسے چار وکٹوں سے شکست ہوئی۔
پہلے میچ کا احوال
پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ایڈن مارکرم اور کپتان ہینرک کلاسن کی عمدہ اننگز کی بدولت پروٹیز نے 20 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 189 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔
محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کو پہلا بڑا نقصان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے ہوا۔ انہوں نے 14 رنز بنائے جس کے بعد وہ ہینڈرکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد حیدر علی اور محمد نواز کو بھی ہینڈرکس نے آؤٹ کیا۔
فخر زمان نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فہیم اشرف نے رضوان کا ساتھ دیا لیکن وہ آخری اوور میں ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔