سفری پابندیوں کے خاتمے سے متعلق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سوشل میڈیا پر وائرل ٹویٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
السعودیہ کی ٹویٹ کے بعد سینکڑوں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکی بغیر پابندیوں کے سفر کی اجازت کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
العربیہ نیٹ کے مطابق السعودیہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے؟‘ اس ٹویٹ سے السعودیہ کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ سفری پابندیاں ختم ہونے جارہی ہیں۔
السعودیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل خالد طاش نے قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ السعودیہ 17 مئی 2021 سے بین الاقوامی پروازوں کی تیاریاں مکمل کیے ہوئے ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی نے سفری پابندیاں اٹھانے کی یہ تاریخ پہلے سے مقرر کررکھی ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق السعودیہ کے عہدیدار نے کہا کہ ’السعودیہ کے ٹویٹ کا مطلب یہی ہے کہ بین الاقوامی سفر پر عائد تمام پابندیاں 17 مئی سے ختم ہونے جارہی ہیں‘۔
محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی شہریوں کے بیرونی سفر کی تاریخ میں ترمیم کی تھی۔
— السعودية | SAUDIA (@Saudi_Airlines) April 17, 2021