کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ
قید، جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی۔)(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر ایک برس سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے جو شخص بھی کورونا کے بارے میں افواہیں پھیلائے گا یا وبا سے متعلق مغالطہ آمیز معلومات کی تشہیر کرے گا اسے قید اور جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ جو شخص بھی کورونا وبا کے بارے میں افواہیں پھیلائے گا یا غلط معلومات کی تشہیر کرے گا اسے کم از کم ایک لاکھ، زیادہ سے دس لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔
اسی طرح کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزادی جائے گی یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ خلاف ورزی دہرانے پر سابقہ سزا سے دگنی سزا دی جائے گی۔