’توکلنا‘ پر بھی کورونا ویکسینیشن کے لیے بکنگ کا آغاز
مملکت میں ویکسینیشن کی سہولت مفت ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ پر بھی کورونا سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کے لیے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل کورونا ویکسینیشن کے لیے بکنگ کی سہولت ’صحتی ‘ ایپ پرتھی۔
ویب نیوز سبق نے توکلنا ایپ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایپ میں مزید سہولت کا اضافہ کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے بکنگ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے تاریخ، دن اور وقت کا تعین کرنے کے بعد ویکسینیشن سینٹرکو منتخب کرنا ہو گا۔
واضح ررہے سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کی حفاظت اور کورونا وائرس سے ان کے بچاؤ کے لیے مفت ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ویکسینیشن کے لیے تمام شہروں میں مختلف مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں ویکسینیشن کے لیے بکنگ صرف ’صحتی ‘ ایپ کے ذریعے ہی کی جاتی تھی مگر اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے بھی ویکسینیشن کے لیے بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔