نئی دہلی .... سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے 50فیصد جوانوں کی خودکشی کی وجوہ خاندانی امور اور تنازعات ہیں۔ یہ بات فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ فورس نے رخصت پر جانے والوں کے معاملات نمٹانے کیلئے ہر یونٹ میں کمیٹیاں قائم کردیں۔ فورس کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے کہا کہ پولیس، نیم فوجی دستوں او رسیکیورٹی فورسز میں جوانوں پر دباﺅ زیادہ ہوتا ہے وہاں خودکشی کے واقعات کی بھی مثالیں ملتی ہیں۔ چاہتے ہیں کہ مسئلے سے نمٹیں۔ اسکا پیشہ ورانہ جائزہ لیا ہے۔ ہماری فورس میں جوانوں کی تعداد 1.45 لاکھ ہے اور ان تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کمانڈ میں جوانوں اور خواتین سے ا س معاملات پربات چیت جاری رکھیں۔