Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کورونا ایس او پیز کی پابندیوں کے ساتھ کتب میلہ

یہاں سیمینارز، لیکچرِز، مشاعرے اور ثقافتی و ادبی پروگرام بھی ہورہے ہیں- (فوٹو العربیہ)
ریاض کتب میلہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے- شہر کے ہر گوشے سے کتابوں کے مقامی اور غیرملکی پروانے نمائش دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض کی ادبی انجمن نے جو وزارت ثقافت کے ماتحت ہے- کتابوں کی نمائش منعقد کی ہے- اس کی آمدنی سرکاری فلاحی انجمنوں کی سماجی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی-

یہاں نئی اور پرانی کتابیں دستیاب ہیں- (فوٹو العربیہ)

ریاض کی ادبی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر صالح المحمود نے کہا کہ  یہ 14 ویں فلاحی کتب نمائش ہے- اس کی امتیازی خوبی یہ ہے کہ یہاں نئی اور پرانی  ہر طرح کی نادر کتابیں دستیاب ہیں- ایسے انسائیکلوپیڈیاز اور کتابیں جو اب مارکیٹ سے غائب ہیں یہاں مہیا ہیں- دراصل نجی کتب خانوں کے مالکان نئی کتابوں کے لیے نئی کتابیں نکالنے کے لیے یہاں اپنے سٹال لگائے ہوئے ہیں-
یہاں کتابوں کے علاوہ سیمینارز، لیکچرِ،، مشاعرے اور ثقافتی و ادبی پروگرام بھی ہورہے ہیں- نمائش روزانہ رات ساڑھے نو بجے سے رات ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: