انڈیا میں کورونا وبا کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان نے اپنے دیرنہ حریف اور پڑوسی کو جذبہ خیرسگالی کے تحت ونٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک اور دیگر پی پی ایز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر ’پاکستان سٹینڈ ود انڈیا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا سائیٹ پر پاکستان کے جانب سے جذبہ خیرسگالی کی تعریف کی جا رہی ہے اور بالی وڈ ایکٹر سوارا بھاسکر نے بھی پڑوسی ملک کی جانب سے اس جذبہ خیرسگالی کو سراہا ہے۔
سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا انڈین میڈیا کی جانب سے بدنام کرنے کی مہم چلانے کے باوجود ’بڑے دل کے پڑوسی‘ ہونے کا ثبوت دینے پر پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
-
کرینہ کپور نے 9 ماہ تک کرن جوہر سے بات کیوں نہیں کی؟Node ID: 557076
سوارا باسکر نے لکھا ’’ یہ دیکھنا انتھائی خوشی کا باعث ہے کہ ان تباہ کن لمحات میں پاکستان کی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا انڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردری کر رہا ہے۔ یہ اس کے باوجود ہو رہا ہے کہ ہمارا میڈیا اور ہمارا عوامی بیانیہ مسلسل پاکستان کا مذاق اڑاتا اور بدنام کرتا رہا ہے۔ پڑوسی، آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ۔‘
سنیچر کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے انڈیا میں کورونا سے ہلاکتوں پر انڈیا کے ساتھ اظہار ہمدرادی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی جانب سے درپیش چیلینج سے پاکستان اور انڈیا کو مل کر نمٹنا چاہیے۔
پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب اختر نے بھی اپنے یو ٹیوب چینل پر حکومت پاکستان اور اپنے پاکستانی فینز سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے میں انڈیا کی مدد کریں۔
شعیب اختر نے کہا کہ کورونا کے بحران میں انڈیا کو بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔
سوارا بھاسکر نے انڈیا کے لیے تشویش کا اظہار کرنے پر پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا ’شعیب اختر جی ہم، آپ کی ہمدردی اور جذبہ انسانی کے بہت مشکور ہیں۔‘