Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیچر کا کامیاب طلبہ کو سائیکلوں کا تحفہ

تحائف طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مالی مدد کے لیے دیے گئے(فوٹو اخبار 24)
سعودای عرب میں رفحا کے سعودی ٹیچر نے  پرائمری کی پہلی کلاس کے طلبہ کو امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے۔ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ 
اخبار 24 کے مطابق رفحا، حدود شمالیہ ریجن میں ہے۔ مشل التمیاط سکول کے ٹیچر صالح التومی نے بتایا کہ ’یہ تحائف طلبہ کی حوصلہ افزائی  اور ان کی مالی مدد کے لیے دیے گئے ہیں‘۔
انہوں نےکہا کہ’ تعلیمی سال کے آخر میں طلبہ کو شاندار کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اس طرح کے تحائف ہمارے یہاں کی روایت ہے‘۔ 
صالح التومی کا کہنا تھا کہ ’سکول کے پرنسپل اور طلبہ کے والدین ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔ اگر وہ سال بھر بچوں کے ساتھ تعاون نہ کرتے اور کورس سمجھنے، یاد کرنے اور بہتر انداز سے کورس کے مضامین پر عبور حاصل کرنے کے لیے محنت نہ کرتے تو بچے امتیازی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے تھے‘۔
سعودی ٹیچر نے یہ بھی کہا کہ ’بچوں کی کامیابی دراصل والدین، انتظامیہ اور تدریسی عملے کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے‘۔

شیئر: