Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ہائی وے پر خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات، زائرین کے اجازت نامے چیک

سعودی عرب میں روڈ سکیورٹی فورس کی اہلکار خواتین اجازت نامہ ہولڈر عمرہ زائرین اور نمازیوں کی کارروائی میں آسانی کے لیے چیک پوسٹوں پر مستعدی سے ڈیوٹی دے رہی ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ (دن کا خبر نامہ پروگرام) میں روڈ سکیورٹی فورسز کی خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹی کے مناظر ناظرین کو دکھائے گئے۔  یہ خواتین اہلکار عمرہ زائرین اور نمازیوں کے اجازت نامے تیزی سے چیک کررہی ہیں۔
ان میں سے بعض دفتری امور انجام دے رہی ہیں جبکہ دیگر فیلڈ ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ 
فیلڈ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکار خواتین زائرین کی دستاویزات اور آئی ڈی چیک کررہی ہیں۔ اجازت نامے دیکھ رہی ہیں۔ زیادہ تر مکہ مکرمہ جانے والی زائر خواتین کے اجازت ناموں اور شناختی کارڈز کا معائنہ سیکیورٹی اہلکار خواتین ہی کررہی ہیں۔ 
دریں اثنا مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ زائر خواتین نے قافلہ بندی اور عمرہ زائرین کو منظم کرنےکے سلسلے میں سیکیورٹی اہلکار خواتین کے رویے کو سراہا ہے۔ 

شیئر: