Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے سعودی ہوا باز کون تھے؟

عبدالسلام سرحان نے 20 منٹ تک پہلی پرواز جدہ کی فضاوں میں کی (فوٹو، ٹوئٹر)
ہوابازوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے سعودی ہوا باز ’عبدالسلام سرحان‘تھے جنہوں نے 25 شعبان 1341 کو جدہ شہر کی فضا میں 20 منٹ تک جہاز اڑایا اس وقت وہ شریف مکہ کی فضائی فورس میں شامل تھے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کا ہوا بازوں کےعالمی دن کے موقع پر سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری معلومات کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پہلے سعودی پائلٹ عبدالسلام سرحان مکہ مکرمہ میں سال 1320 ہجری میں پیدا ہوئے۔
عبدالسلام سرحان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے ہوا بازی میں ہی نہیں بلکہ ہوائی اڈوں کی تیاری کے حوالے سے بھی اہم مقام حاصل کیا۔

عبدالسلام سرحان مکہ مکرمہ میں سال 1320 ہجری میں پیدا ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

پہلے سعودی پائلٹ ’سرحان‘ کو مملکت میں ہوا بازی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہیں ہوا بازی کی علامت کے طورپر جاننا جاتا ہے۔
سوال ایوی ایشن کے ریکارڈ میں موجود پرانی تصاویر میں پائلٹ عبدالسلام سرحان کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ’ایئر کو، ڈی ایچ 9 ‘ نامی طیارے کے قریب کھڑے ہیں ۔ عبدالسلام سرحان سال 1920 میں عسکری کالج سے فارغ التحصیل ہوئے ۔
سعودی سول ایوی ایشن میں ’عبدالسلام سرحان‘ کو ہوا بازی کے ماہر کا اعزاز حاصل ہے۔ سول ایوی ایشن میں انہیں ہوائی اڈے قائم کرنے کے لیے فنی ماہر کے طورپر بھی متعین کیا گیا تھا۔ انکے مشورے پر مملکت میں متعدد ایئر پورٹس قائم کیے گئے تھے۔

شیئر: