Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر کیجانب سے 1945ءمیں ملنے والا پہلا تحفہ، ڈکوٹا جہاز

ریاض .... بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی امریکی صدر روزویلٹ سے تاریخی ملاقات 1945ءمیں مصر میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات پر دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی بنیاد رکھی گئی۔ مصر میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر نے بانی مملکت کو ڈکوٹا طیارہ تحفہ میں دیا تھا۔ بانی مملکت اسی طیارے کے ذریعے مصر سے جدہ پہنچے تھے۔ یہ سعودی عرب کا پہلا جہاز ہے جس نے مملکت کی فضاﺅںمیں اڑان بھری تھی۔ بعدازاں شاہ عبدالعزیز جدہ سے اسی طیارے پر عفیف گئے جہاں انکی رہائش تھی۔ پھر بانی مملکت حکومتی اہلکاروں کے ساتھ اس طیارے پر سفر کرکے طائف پہنچے تھے۔ ڈکوٹا نہ صرف سعودی عرب کی فضاﺅں میں اڑان بھرنے والا پہلا طیارہ تھا بلکہ خود سعودیوں کیلئے بھی باعث حیرت اور تعجب تھا۔ بانی مملکت کو یہ طیارہ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے بعد میں اسی طرح کے 7مزید طیارے خرید لئے۔ یہ سعودی ایئرلائن کے لئے خریدے جانے والے پہلے طیارے تھے۔ ان طیاروں کو جدہ اور ریاض آنے جانے والے مسافروں کیلئے استعمال کیاجاتا رہا۔ جہاز میں 24مسافروں کی گنجائش تھی۔ روز ویلٹ کا دیا گیاتحفہ 22سال بعد 1386ھ تک استعمال میں رہا۔ بعدازاں اسے صقر الجزیرہ عجائب گھر کی زینت بنادیا گیا۔ یہ سعودی فضائیہ کا عجائب گھر ہے۔ جہاں عام لوگوں کو بھی داخلے کی اجازت ہے۔

 

 

شیئر: