Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہرارے ٹیسٹ: فواد عالم کی سینچری، پاکستانی ٹیم 426 پر آؤٹ

میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے احتتام پر پاکستان نے چھ وکٹوں پر 374 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کو 198 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جس میں فواد عالم کی سینچری کا اہم کردار رہا۔
دوسرے دن کے کھیل کے احتتام پر فواد عالم 108 جبکہ حسن علی 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل عمران بٹ 91 اور عابد علی 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ فواد عالم کی چوتھی سینچری ہے۔اسی طرح رضواں 45 اور اظہر علی 36 رنز بنا سکے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فہیم اشرف کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی طرف سے ڈونلڈ ٹریپانون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم ایک سو چھہتر رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان نے دوسرے دن 103 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی سکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ کیے بغیر ہی ٹینڈائی چیسورو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 60 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

زمبابوے کی پہلی اننگز کا احوال

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں اچھا ثابت نہ ہوا اور حسن علی نے صفر پر کیون کاسوزا کو بولڈ کر دیا۔
اس کے بعد پرنس میسوور اور تریسائی مساکنڈا کے درمیان 18 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن کو جھٹکا دیتے ہوئے پرنس میسوور کو آؤٹ کر دیا۔

تریسائی مساکنڈا بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 14 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 
زمبابوے کو چوتھا نقصان کپتان برینڈن ٹیلر کی وکٹ کا اٹھانا پڑا، وہ ہانچ رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے ملٹن شمبا اور رائے کایا نے اننگز کو سسنبھالا اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 59 رنز کی شراکت داری بنی۔ جس کے بعد ملٹن شمبا 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
زمبابوے کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رائے کایا تھے وہ بدوسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 48 رنز بنا حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
اس کے بعد ریگس چکابوا بھی 19 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: پی سی بی)

جبکہ ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزربانی اور رچرڈ نگاروا کو شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج کے میچ میں زمبابوے کی جانب سے تین اور پاکستان کی جانب سے ایک کھلاڑی نے ڈیبیو کیا ہے۔
پاکستان نے ساجد خان کو ٹیسٹ کیپ دی ہے جبکہ زمبابوے کی جانب سے رائے کایا، ملٹن شمبا اور رچرڈ نگاروا کو ٹیسٹ کیپ ملی ہے۔

شیئر: