یورپی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک قرارداد کی بھاری اکثریت منظوری دی ہے جس میں پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں ایسے قوانین ہیں جو کہ اقلیتوں اور بنیادی حقوق کے منافی ہیں۔
1971 میں اقوام متحدہ کی کانفرنس اینڈ ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ نے قرار داد منظور کی کہ یورپی ممالک ترقی پذیر ممالک کی برآمدات بڑھانے اور وہاں پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان ممالک کی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دے۔
جس کے بعد جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز کا آغاز ہوا۔ جس کے تحت یورپی منڈیوں تک پہنچنے والی مصنوعات کے ڈیوٹی ٹیرف کو ختم یا ان میں کمی کر دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سیاحت کے لئے دنیا کا سب سے بہترین ملک ” پاکستان “Node ID: 369406
-
’اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز مواد نصاب سے نکالیں‘Node ID: 500756
-
امریکہ میں فرانس اور جرمنی کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائدNode ID: 528686