رمضان کے دوعشروں میں 30 لاکھ زائرین مسجد الحرام پہنچے
ان میں 5.5 ملین عمرہ زائرین جبکہ 12.4 ملین نمازی تھے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان کے ابتدائی 20 روز کے دوران 30 لاکھ نمازی اور عمرہ زائرین مسجد الحرام پہنچے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ اکتوبر 2020 میں عمرہ کی بحالی سے لے کر اتوار 2 مئی 2021 تک تقریبا 18 ملین عمرہ زائرین اور نماز سے استفادہ کیا۔ ان میں سے 5.5 ملین عمرہ زائرین تھے جبکہ 12.4 ملین نمازی تھے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو مطلوبہ سہولتیں عمدہ شکل میں پیش کی گئی ہیں۔اس حوالے سے مسجد الحرام کے مشرقی صحن میں بجلی کے 13 ستون نصب کیے گئے جن کی بدولت وہاں روشنی کا نظام معیاری اور زیادہ بہتر ہوگیا۔
بیان میں انتظامیہ نے کہا کہ حرم مکی میں نئے رہنما بورڈز کا سسٹم کا پہلا مرحلہ تھا جس کے تحت یہ ستون نصب کیے گئے۔ اگلے مرحلے میں حرم شریف کے ایک، ایک حصے میں اس کا بندوبست ہوگا۔