زائر خواتین میں 70 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم
40 ہزار لٹر سے زیادہ آب زمزم متحرک کولرز کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے زائر خواتین میں 70 ہزار سے زیادہ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔ علاوہ ازیں 40 ہزار لٹر سے زیادہ آب زمزم متحرک کولرز کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق معاون سیکریٹری انتظامی امور برائے خواتین ڈاکٹر کامیلیا الدعدی نے کہا کہ مسجد الحرام کی زائر خواتین کو زنانہ مصلوں پر آب زمزم فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ کام رضاکار اور ملازم خواتین انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقسیم کی کارروائی کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ انجام دی جارہی ہے۔