سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں مشرق کی جانب جانے والا الخلیج پل پیر 10 مئی سے 17 مئی تک 8 دن مکمل طور پر بند رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نقل و حمل نے بیان میں کہا کہ الخلیج پل دارالحکومت ریاض کے اہم پلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بدولت مشرقی ریاض مغربی ریاض سے جڑا ہوا ہے، اسے اصلاح و مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے۔ ڈرائیوروں کے لیے رہنما بورڈز نصب کیے جائیں گے۔
The Department of Traffic of the Riyadh region, in coordination with the Ministry of Transport announced that the Gulf Bridge will be closed East bound for 1 week, starting on the 28th of Ramadan, and it calls on road users to use alternative roads throughout the days of closure. pic.twitter.com/F0yhuEnZrS
— المرور السعودي (@eMoroor) May 4, 2021
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ الخلیج پل پانچ اہم راستوں کے لیے بند ہوگا۔ نئے ٹریفک روٹ قائم کیے گئے ہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنک کے لیے نئے راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جدہ مکہ سے آنے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔ یہ راستہ استعمال کرنے والے دس مئی سے شمال کی جانب جانے والا کنگ عبداللہ روڈ استعمال کریں اور کنگ خالد روڈ سے جنوب کی طرف آنے والے عبداللہ السحمی پل کا چوراہا استعمال کریں کیونکہ مشرق کی جانب مکہ روڈ کا راستہ بند ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ جنوب یا شمال سے القاہرہ چوک آنے والے شمال یا جنوب کی جانب جانے والا کنگ فہد روڈ استعمالکرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ریاض:کنگ فہد روڈ11دن کیلئے بندNode ID: 89536
-
شاہراہ شہزادہ نایف چوک ٹریفک کیلئے بندNode ID: 143356