Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: امیر ماجد روڈ آج رات سے عارضی طور پر بند

رات بارہ بجے سے لے کر دوپہر بارہ بجے کے دوران پل کا آہنی ڈھانچہ نصب کیا جائے گا (فوٹو: عکاظ)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ امیر ماجد روڈ مسلسل 12 گھنٹے  تک بند رکھا جائے گا- شروعات آج رات بارہ بجے سے ہوگی اور جمعے کو دوپہر بارہ بجے تک بند رہے گا-
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ امیر ماجد روڈ شہر کا مصروف ترین راستہ ہے- اس سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جڑا ہوا ہے-
جدہ میونسپلٹی نے امیر ماجد روڈ بند کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عزیز مال کے سامنے امیر ماجد روڈ پرپیدل چلنے والوں کے لیے پل قائم کیا جا رہا ہے- رات بارہ بجے سے لے کر دوپہر بارہ بجے کے دوران پل کا آہنی ڈھانچہ نصب کیا جائے گا-
جدہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ امیر ماجد روڈ استعمال  کرنے والوں کے لیے بندش کے دوران متبادل راستے متعین کر دیے گئے  ہیں- جگہ جگہ رہنما بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں- یہ کام محکمہ ٹریفک کے تعاون سے انجام دیا گیا- روڈ بند کرنے کا فیصلہ راہگیروں کی سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: