Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں طلب پوری کرنے کے لیے ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر

مملکت کے مارگیج کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں زیر تعمیر نئے گھروں کو فروخت یا کرایہ پر لینے کے پروگرام میں تیزی آ رہی ہے جس میں 19 ہزار نئے لائسنسوں کے ایوارڈ کے ساتھ 17 ہزار یونٹس کا احاطہ کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق آف پلان سیلز اینڈ رینٹ کمیٹی کے سربراہ عبد العزیز بن محمد نے بتایا کہ’وافی‘ پروگرام کے ذریعے پہلی سہ ماہی میں جاری کردہ 10 لائسنسوں میں نجی شعبے کی شراکت میں ’سکنی‘ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 802 یونٹس کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آف پلان سیلز لائسنس میں نجی شعبے کے رہائشی منصوبوں کو فروخت کرنے کے لیے چار لائسنس شامل ہیں جن میں پانچ ہزار 31 رہائشی یونٹس شامل ہیں۔
سعودی عرب نئے مکانات کی طلب کو پورا کے جواب میں ہزاروں نئے مکانات تیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے مملکت کے مارگیج کے شعبے میں  ترقی ہو رہی ہے۔

شیئر: