جدہ بندرگاہ سے سمندری سیاحت کے ٹورز
سیاحتی پروگرام نومبر 2021 سے شروع ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
ایم ایس سی کروزز کمپنی جدہ سے سعودی کروز کمپنی کے تعاون سے بحر احمر دریافت کرنے کے لیے نئے سیاحتی پروگرام کرے گی- ایم ایس سی کروزز کا ہیڈکوارٹر سوئٹزرلینڈ میں ہے-
اخبار 24 کے مطابق ایم ایس سی کروزز نے کہا کہ MSC Magnific پر 7 روزہ ٹور جدہ سے روانہ ہوگا- العقبہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگا- وہاں سے اردنی شہر البترا جائے گا- اور پھر مصری بندرگاہ سفاجا پہنچے گا- علاوہ ازیں الاقصر میں تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی- جبکہ الوجہ اور ینبع بندرگاہوں پر بھی سٹیشن کرے گا-
سعودی کروز کمپنی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ اس نے ایم ایس سی کروزز کے ساتھ طویل المیعاد شراکت کا پروگرام بنایا ہے-
کمپنی کے رکن فواز فاروقی نے کہا کہ ہم مستقبل میں سعودی روٹس پر چلنے والے جہازوں کی تعداد اور حجم بڑھانے کے امکانات دریافت کررہے ہیں-
یاد رہے کہ بحراحمر کے سیاحتی پروگرام نومبر 2021 سے شروع ہوں گے ان کا سلسلہ مارچ 2022 تک چلے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں