سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمعے کو جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور ترقی کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#فيديو| سمو #ولي_العهد وقائد الجيش الباكستاني يستعرضان العلاقات الثنائية خاصة في المجالات العسكرية والدفاعية وفرص تطويرها بالإضافة إلى عدد من المسائل ذات الاهتمام المشترك.https://t.co/J95shOJ8VS#واس pic.twitter.com/v7BhHzCx89
— واس الأخبار الملكية (@spagov) May 7, 2021
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ خالد بن سلمان نے جدہ میں پاکستان کے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات خصوصا دفاعی اور فوجی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
سیکیورٹی اور استحکام بر قرار رکھنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ با ہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آۓ۔
رحبّت بأخي الفريق أول قمر جاويد باجوا قائد الجيش الباكستاني في زيارته إلى المملكة.. بحثنا آفاق التعاون الثنائي بين بلدينا والعلاقات الدفاعية مع جمهورية الباكستان الشقيقة، وحرص بلدينا المشترك على كل ما يخدم أمن واستقرار المنطقة. pic.twitter.com/wia7sSYHVi
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) May 6, 2021