وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی نماز مغرب ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔ وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اراکین نے مسجد نبوی میں افطار کیا۔
وزیراعظم کے ساتھ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی موجود تھے
معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
قبل ازیں سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی شب سعودی عرب پہنچے تھے۔
وزیر اعظم نے جمعے کی شب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قصر السلام جدہ کے ایوان شاہی میں مذاکرات کیے۔