سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی مدینہ میں طیارے سے نکلے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے۔