Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا بحران کے دوران ہیو مینیٹیرین ورکرز کے کردار کی تعریف

مملکت میں عالمی یوم ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ منایا گیا ہے۔( فوٹو عاجل)
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی (ایس آر سی اے) نے ہیو مینیٹیرین ورکروں کی ’ ترقی کے پہیے کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے متاثر کن کردار‘ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے 8 مئی کو عالمی یوم ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ منایا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال العویسی نے کہا کہ اتھارٹی انسانی اقدار کو مستحکم کرنے اور معاشرتی بیداری کو بڑھانے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے ہیو مینیٹیرین ورکروں کی کورونا کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے خاتمے میں ان کے کردار کی تعریف کی جو کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کے لوگوں پر مسلط کیا ہے۔
ڈاکٹر جلال العویسی نے کہا کہ ’سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کورونا کے بحران کا سامنا کرتے ہوئے دوسرے سال میں داخل ہو رہی ہے۔ اتھارٹی ضرورت مندوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرکے اور برادری کے ممبروں کو تربیتی کورسز اور آگاہی لیکچرز کے ذریعے تعلیم دلانے میں شراکت کے ذریعے کمیونٹی کی جانب اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے رہیں گے۔‘
انہوں نے ایس آر سی اے کے تمام کارکنوں بشمول ایمبولینس کے عملہ، انتظامیہ اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوسروں کی جان بچانے،معاشرے کے تمام اراکین کی تکالیف کو دور کرنے اور ان کے ’ ترقی کے پہیے کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے متاثر کن کردار‘ کی تعریف کی۔

شیئر: