Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی فیفا کا ’معلق مصلیٰ‘ جہاں عید کی نماز پڑھی جاتی ہے

قرب و جوار میں رہنے والے اس پرفضا مقام پر عید کی نماز ادا کرنے آتے ہیں
سعودی عرب کے مختلف قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں میں جنوب کی جانب فیفا کمشنری کا ’معلق مصلیٰ‘ ہر برس عیدین کے موقع پر عالمی شہرت اختیار کرجاتا ہے۔
فیفا کے علاقے میں قدرتی حسن کے خزانے بکھرے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ ان ہی مناظر میں علاقہ کا سب سے خوبصورت مقام فیفا کمشنری کے مغرب میں ’بکرعان‘ کے پہاڑی علاقے میں ہے۔

اس مقام پر اہل علاقہ عیدین کی نمام ادا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ’معلق مصلیٰ‘ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ پورا علاقہ سرسبز پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے جہاں حد نگاہ تک سبزا ہی سبزہ ہے۔
معلق مصلیٰ پہاڑ کے اس حصہ میں بنایا گیا ہے جو عین چوٹی پر ہے اس مقام سے پوری وادی کا نظارہ کیاجاسکتا ہے۔ جس مقام پر نماز پڑھنے کی جگہ (مصلیٰ ) بنایا گیا ہے وہاں حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے ۔ قرب و جوار میں رہنے والے اس پرفضا مقام پر عید کی نماز ادا کرنے آتے ہیں۔

شیئر: