طوفان ’توکتے‘ کے دوران انڈین بحری جہاز ڈوبنے سے 127 لاپتہ
انڈیا میں منگل کی صبح ایک بڑے طوفان نے تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ 20 افراد کو ہلاک کر دیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
منگل کو انڈیا کے شہر ممبئی کے ساحل کے قریب طوفان توکتے کے دوران ایک بحری جہاز ڈوبنے سے 127 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس جہاز میں 273 افراد سوار تھے جس میں سے 146 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ انڈین بحریہ کے دو جہازوں کو ریسکیو کے لیے تعینات کیا گیا۔
جنوبی انڈیا میں منگل کی صبح طوفان اور تیز ہواؤں کے وجہ سے 20 افراد کو ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طوفان ٹوکتے سے پیدا ہونے والی لہروں نے سڑکوں کو دریاؤں میں تبدیل کر دیا اور اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو اپنے گھر خالی کرنے پڑے۔
خطے میں دہائیوں بعد ہونے آنے والے طوفان سے کچے مکانات، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے کیرالہ، گوا، مہاراشٹر اور گجرات میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ممبئی میں حکام نے ہوائی اڈے بند کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور چھ سو کورونا وائرس کے مریضوں کو ہسپتالوں سے ’محفوظ مقامات‘ کی طرف منتقل کر دیا ہے۔
طوفان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب انڈیان کو پہلے ہی سے کورونا وبا کی تباہ کن لہر کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کا نظام صحت کورونا کے بوجھ تلے درہم برہم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔