Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ علاقوں میں نو مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال

گزشتہ 102 روز کے دوران ایک ہزار 223 مساجد کو بحال کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے بدھ کو مملکت کے چھ علاقوں میں نو مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرکے دوبارہ کھولی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت بھر میں گذشتہ 102 روز کے دوران ایک ہزار 223 مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کیا جا چکا ہے۔‘
وزارت نے بتایا کہ ’بدھ کو جو مساجد  دوبارہ کھولی گئی ہیں، ان میں دو، دو کا تعلق باحہ، عسیر اور جازان ریجنز سے ہے جبکہ ایک، ایک کا ریاض، الشرقیہ اور حدود شمالیہ ریجنوں سے ہے۔‘
وزارت اسلامی امور نے بیان میں مزید کہا کہ ’مملکت بھر میں اب تک جتنی مساجد بند کی گئی ہیں، ان کی بندش عارضی تھی اور اس کا مقصد نمازیوں کی صحت و سلامتی تھا۔‘ 

شیئر: