جازان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
’حوثی ملیشیا نے جازان کی شہری آبادی کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنان کی کوشش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا جانے والا ڈرون مار گرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے جازان کو نشانہ بنانے کے لیے آج جمعرات کو دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون داغا ہے‘۔
’راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کی اور حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے‘۔
’کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حوثی ملیشیا نے جازان کی شہری آبادی کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنان کی کوشش کی ہے۔‘
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’اپنے شہریوں کو بچانے اور نجی وسرکاری املاک کی حفاظت کے لیے مناسب کارروائی کاحق رکھتے ہیں‘۔