Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے بارہ سالہ بچے کو یمنی حکومت کے حوالے کردیا

حوثی ملیشیا نے کم عمر بچے کو عسکری ٹریننگ دے کر بھیجا تھا۔(فوٹو الاخباریہ)
عرب اتحاد برائے یمن نے بارہ سالہ بچے کو ریڈ کراس کی موجودگی میں یمن کی آئینی حکومت کے حوالے کیا ہے۔ بچے کو حوثیوں نے اسے عسکری ٹریننگ دے کر محاذ پر بھیج دیا تھا۔ 
الاخباریہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارہ سال سے بھی کم عمر بچے کو عسکری ٹریننگ دے کر بھیجا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ ’بچے کو آئینی حکومت کے حوالے کرنے کی کارروائی کے لیے خصوصی تقریب کی گئی جس میں ریڈ کراس، سعودی ہلال احمر، ہیومن رائٹس کمیشن، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نمائندے اور عرب اتحاد کی مشترکہ کمانڈ کے ماہرین موجود تھے‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ’ عرب اتحاد کی مشترکہ کمانڈ بچوں کے تحفظ کا ایک یونٹ قائم کیے ہوئے ہے۔ یہ یونٹ یمنی بحران کے  آغاز سے لے کر اب تک یمنی بچوں کو علاج معالجے کے بعد آئینی حکومت کے سپرد کرچکا ہے‘۔
بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ’ دہشتگرد حوثی ان بچوں کی معصومیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں عسکری تربیت کے بعد سعودی عرب کے جنوبی محاذ پر بھیج دیتے ہیں۔ ان کا یہ عمل بین الاقوامی انسانی قانون اور حقوق اطفال کے معاہدے کے سراسر منافی ہے‘۔ 

شیئر: