Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی اور گڈ گورننس کی جیت ہوئی،مودی

نئی دہلی... وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ترقی اورگڈ گورننس کی جیت ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کرکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کا اعتماد جیتنے کے لئے پارٹی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معاشرے کے تمام طبقات کی غیر متوقع حمایت ملی ہے۔ نوجوانوں کی بے پناہ حمایت بھی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر لمحہ ملک کے لوگوں کے فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے وقف ہے۔ سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کو مضبوط بنانے میں یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بی جے پی کی یہ تاریخی جیت ترقی اور گڈ گورننس کی جیت ہے۔ وارانسی کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ جیت انتہائی خاص ہے۔ بی جے پی پوری تیاری اورپر عزم ہوکرلوگوں کی خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوا اور منی پور کے لوگوں نے بھی بی جے پی کو حمایت دی ہے ۔ پارٹی ان دونوں ریاستوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ اکالی۔ بی جے پی اتحاد کو 10 سال تک خدمت کا موقع دینے اور اس انتخابات میں حمایت کےلئے پنجاب کے لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

شیئر: