Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں تمام متحارب فریق جنگ بندی کریں، اقوام متحدہ کی پھر اپیل

تباہ کن جنگ کے خاتمے پر علاقائی وبین الاقوامی سفارتکارمتفق ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
اقوام متحدہ کے ایلچی برائے  یمن نے تمام متحارب فریقوں سے پھر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھ نے دورہ صنعا کے موقع پر کہا کہ غریب ملک میں تباہ کن جنگ کے خاتمے پر علاقائی وبین الاقوامی سفارتکار متفق ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔
اقوام متحدہ  کے ایلچی نے صنعا سے روانہ ہونے سے قبل کہا کہ انہوں نے فریقین کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔ سفارتکار ان تجاویز کے حق میں ہیں اور غیر معمولی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
مارٹن  گریفتھ نے مزید کہا کہ فی الوقت صحیح معنوں میں سفارتی عزم دیکھا جارہا ہے، ایسا پہلے  کبھی نہیں تھا۔
صنعا میں حوثیوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد اقوام متحدہ کے ایلچی کا بیان ماہ رواں کے آغاز کے مقابلے میں مثبت نظر آرہا ہے۔ ماہ رواں کے شروع میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ بندی پر سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور امریکہ کے ایلچی برائے یمن امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے خطے میں  سفارتی ڈپلومیسی کررہے ہیں۔ دونوں چاہتے ہیں کہ 2014 سے جنگ کی دلدل میں پھنسے ملک میں امن و امان قائم ہوجائے۔

شیئر: