کویت کی جانب سے پاکستانی تاجروں کے لیے آن لائن ویزہ کی سہولت بحال کیے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے پاکستان اور کویت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم آئندہ دو سے تین برسوں میں پانچ ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ماضی قریب یعنی سنہ 2011 سے 2014 تک باہمی تجارت کا حجم تین سے چار ارب ڈالر سالانہ تھا جو کم ہوتے ہوئے 2020 میں ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک آ گیا ہے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ’حالیہ مہینوں میں پاکستانی کابینہ کے اعلی وفاقی وزرا جن میں وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی شامل ہیں، کے دوروں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول کی جانب گامزن ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ باہمی تجارتی تعلقات بھی بہتر ہوں گے اور تجارتی حجم بھی بڑھے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے کی بحالی، وزارت خارجہ کا خیرمقدمNode ID: 570021