Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک یونیورسٹی سے ایک ہی دن ماں اور بیٹی کی گریجویشن

اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی نصیب ہوئی (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی شقرا یونیورسٹی سے سعودی ماں عیدۃ الرشیدی اور ان کی بیٹی اریج نے ایک ہی دن میں گریجویشن کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایک ہی دن میں ماں بیٹی کے ایک ہی یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے کے چرچے کیمپس ہی نہیں پورے علاقے میں ہیں۔
عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ وہ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں اور تین نواسے ہیں۔
بقول ان کے ’چیلنج بڑا تھا مگر بچپن کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم اس سے کہیں زیادہ طاق تور تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کامیابی دی۔‘
عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ ’اس بات پر خوش ہوں کہ تعلیم کے تقاضے اور گھریلو انتظامات کے درمیان توازن پیدا کرسکی۔‘
ماں بیٹی گریجویشن کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی رہیں۔
عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ انہوں نے ’المنازل‘ سسٹم کے ذریعے ثانوی سکول کی تعلیم گھر پر مکمل کی۔ ایک برس بعد شوہر اور بیٹیوں نے حوصلہ افزائی کی تو یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
’گریجویشن کرنے پربے حد خوش ہوں۔ یہ دوہری خوشی ہے کہ دونوں کا گریجویشن کرنے کا خواب پورا ہوا۔‘
عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ انہوں نے شقرا یونیورسٹی  کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ہیومن سٹڈیز سے بزنس مینیجمنٹ کا کورس کیا جبکہ ان کی بیٹی اریج نے اسی فیکلٹی سے بچوں کی نرسری کا کورس کیا۔
ان کا بھی کہنا تھا کہ ’خواب ہے کہ مزید اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کروں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: