Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں اتوار کو موسم ابرآلود اور کہیں بارش کا امکان

’السودہ‘ کے علاقے میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’اتوار 6 جون کو مملکت کے بعض علاقوں میں موسم آبرآلود رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں کے علاوہ بعض میدانی مقامات پر بارش کا امکان ہے‘۔ 
ویب نیوز عاجل نے محکمہ موسمیات کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’جیزان ، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے جنوبی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ بعض مقامات پرتیز اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ کہیں ہلکی بارش ہوگی‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے متوقع درجہ حرارت کے حوالے سے کہا گیا کہ ’مملکت میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری رہے گا جو مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں ہوگا‘۔ 
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ’السودہ‘ کے علاقے میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا جو سب سے کم ہے۔
بحیرہ احمر میں ہوا کی رفتار 25 سے 45 کلومیٹرفی گھنٹہ رہے گی جو مغرب سے شمال مغربی سمت میں چلے گی جبکہ جنوبی حصے میں ہوا کی رفتار 15 سے 35 کلو میٹرفی گھنٹہ ہو گی۔ 
 

 

شیئر: