Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العمودی کے قاتل لاکھوں ریال لیکر فرار

جدہ..... جدہ پولیس نے کہا ہے کہ شہر کے معروف سرمایہ کاراحمد سعید العمودی کو انکے گھر پر قتل کرکے 11ملین ریال چوری کرلئے گئے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے واردا ت کی اطلاع ملتے ہی گھر پہنچ کر العمودی کی نعش اپنے قبضے میں کرلی۔ جائے وقوعہ ک سے شواہد جمع کرلئے گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر مملکت بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ احمد العمودی کی عمر 57برس تھی۔ انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا ۔ ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ نعش پلاسٹک کے تھیلے میں رکھی ہوئی تھی۔ بظاہر کئی دن قبل واردات کی گئی۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ قتل کا محرک چوری کا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق 11ملین ریال چوری ہوئے دوسری اطلاع میں رقم ایک ملین ریال بتائی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کے حلقوں نے واقعہ کی تمام تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے یقین دلایا ہے کہ مجرموںکو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کردیا جائیگا۔ ایک اطلاع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے احمد العمودی کے قاتلو ںکو گرفتار کرلیا۔  اقبال جرم کرتے ہوئے قتل کا محرک چوری بتایا ہے۔

شیئر: