سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے القریات میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر اور القریات جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق برطرفی کا فیصلہ القریات کمشنری میں خراب کارکردگی اور کام میں کوتاہی نیز مقامی شہریوں کو صحت خدمات اورعلاج کی فراہمی میں کوتاہی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ ہیلتھ سنٹرز عید کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے۔ محکمہ صحتNode ID: 260641
-
محکمہ صحت کے 20 اہلکار معطلNode ID: 455141
گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ فیصلہ کیا گیا جنہوں نے ریجن میں صحت خدمات کا معیار بلند کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ القریات ہسپتال میں سعودی خاتون اثیر کی موت واقع ہوگئی جس پر اس کے والد کا مطالبہ کیا تھا کہ طبی عملے کی غفلت کی نشاندہی اور بیٹی کی موت کی ذمہ داری کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے۔
سعودی خاتون ’اثیر‘ کے والد نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطرفی کے فیصلوں سے بات نہیں بنے گی۔ القریات ہسپتال میں میری بیٹی کی موت کے ذمہ داران کا پتہ لگانےکے لیے سپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے۔