Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت و سلامتی کی خاطر ویکسین لے لیں: وزیر صحت کا مشورہ

کورونا ویکسین انتہائی موثر ثابت ہوچکی ہے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سب لوگوں سے کہا ہے کہ  صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ویکسین لے لیں-
اخبار  24 کے مطابق الربیعہ نے کہا کہ دنیا بھر میں 950 ملین سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دے دی گئیں- ویکسین انتہائی موثر ثابت ہوچکی ہے-
وزیر صحت نے توجہ دلائی کہ سب لوگ یہ کڑوی سچائی سامنے رکھیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے 30 لاکھ سے زیادہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 10 کروڑ سے زیادہ وبا کا دکھ جھیل رہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: