Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا بدعنوانی کے خلاف نئے اقدامات، کورونا کی صورتحال کا جائزہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس کی آن لائن صدارت کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں متعدد علاقائی اور عالمی امور اور پیشرفتوں کا جائزہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو ہونے والے اجلاس کی صدارت نیوم شہر سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آن لائن کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر بحرانوں کے حل کے حوالے سے مملکت کی کوششوں پر غور کیا۔
کابینہ نے سعوی عرب کے کورونا کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کا بھی ذکر کیا جس میں مملکت کو وبا پر قابو پانے والے دنیا کے ممالک میں سرفہرست رکھا گیا۔
سعودی کابینہ ’ریاض انیشیٹو‘ پر بھی غور کیا جس کا مقصد عالمی سطح پر بدعنوانی کے حوالے سے معلومات شیئر کرنا ہے۔
وزرا کو پہلی سعودی کویتی رابطہ کونسل کی میٹنگ میں ہونے والی پیش رفت اور معاہدوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
کابینہ نے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں منگل کو کورونا کے مزید 1261 کیسز سامنے آئے اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی کُل تعداد چار لاکھ 59 ہزار 968 ہوگئی ہے۔

شیئر: