Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیاحتی ویزے پر کوئی ادارہ غیرملکی کو ملازمت نہیں دے سکتا‘

فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر ملازمتیں دلانے کا جھانسہ دے رہی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
اماراتی وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا کہ سیاحتی ویزے پر کوئی بھی ادارہ کسی بھی غیرملکی کو ملازمت نہیں دے سکتا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملازمت کی پیشکشیں کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے یہ پوائنٹ چیک کرلیں کہ وہ سیاحتی ویزوں کے بہانے انہیں ملازمت کے سبز باغ تو نہیں دکھا رہی ہیں۔
 وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا ہے کہ فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر آزاد ویزوں کے نام پر ملازمتیں دلانے کا جھانسہ دے رہی ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر دعوے کررہی ہیں کہ وہ دس ہزار درہم  تک کی تنخواہ اور ترغیبات کے ساتھ آزاد ویزوں پر امارات میں ملازمتیں دلا سکتی ہیں۔
فرضی کمپنیاں ترغیب دے رہی ہیں کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ امیدواروں سے مبینہ طور پر  25 ہزار درہم تک طلب کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں  بڑی تعداد میں اس قسم کے اشتہارات ریکارڈ پر آئے کہ متعدد فرضی کمپنیاں آزاد اقامے، سرمایہ کاری اور سیاحت کے ویزوں پر باہر سے روزگار دلانے کے لیے لوگوں کو جھانسے دے رہی ہیں ایک سے تین برس کی ملازمت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔۔
کئی کمپنیاں ملازمت کے امیدواروں کو دھوکہ دے رہی ہیں کہ وہ سیاحتی ویزے پر بلا کر ان کے ویزے کو اقامے میں تبدیل کراسکتی ہیں۔ 

شیئر: