Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورک پرمٹ میں توسیع کا طریقہ کار اور شرائط کیا ہیں؟

پہلے نجی ادارے کے مالک کے شناختی کارڈ کا نمبر درج کیا جائے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ورک پرمٹ میں توسیع کے حوالے سے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت سے ایک شہری کی شکایت کی تھی کہ وہ اپنے اجیر کے اقامے کی تجدید نہیں کر پا رپا ہے جب بھی اقامے کی توسیع کی کارروائی کرتا ہے اسکرین پر یہ پیغام آجاتا ہے کہ ورک پرمٹ موثر نہیں ہے حالانکہ میں ورک پرمٹ کی فیس ادا کرچکا ہوں۔
وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں کہا  کہ نجی ادارے کے مالک کے شناختی کارڈ کا نمبر درج کیا جائے پھر ادارے کا نمبر اور موبائل نمبر دیا جائے اور اس سے قبل ورک پرمٹ کی فیس ادا کردی جائے۔ اس کارروائی کے بعد ہی ورک پرمٹ جاری ہوتا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے ورک پرمٹ کے اجرا یا توسیع کے حوالے سے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا مالک ویب سائٹ پرجائے۔ ادارے کا انتخاب اور پھر مطلوبہ کام کا انتخاب کرے۔ اس کے بعد مطلوبہ معلومات کا اندراج کیا جائے۔
متعلقہ اجیر کا نام تحریر کرنے کے ساتھ واضح کرے کہ اسے ورک پرمٹ جاری کرانا ہے یا اس میں توسیع مقصود ہے۔ اس کے بعد  ’ارسال‘ والے خانے کا انتخاب کیا جائے جس پر ورک پرمٹ کی فیس کا نمبر آجاتا ہے۔ اس نمبر سے فیس جمع کرکے باقی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

شیئر: