Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 4 علاقوں میں مزید 11 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل 

اب تک 15 سو سے زائد مساجد کو سینیٹائزکیاجاچکا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ مملکت کے 4 علاقوں میں 11مساجد کی سینیٹائزنگ کے بعد انہیں دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے  گزشتہ  124 دنوں کے دوران مملکت بھر میں عارضی طور پر بند کی جانے والی 1536 مساجد کو سینیٹائز کرکے نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا- 
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ جمعرات کو جن گیارہ مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کی گئی ان میں سے 5  جازان ریجن، تین القصیم ریجن، دو ریاض ریجن اور ایک حدود شمالیہ ریجن میں ہے- 
وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو تاکید کی کہ وہ مساجد آتے وقت حفاظتی ماسک ضرور پہنیں، اپنی جا نماز ہمراہ لائیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں-
وزارت کی جانب سے مساجد کی انتظامیہ کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی احکامات صادر کیے گئے ہیں جن کے مطابق کسی بھی کورونا کیس کے سامنے آنے پرفوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیاجائے تاکہ وہاں سے سینٹیائزنگ ٹیمیوں کو بھیجا جاسکے۔

شیئر: