Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر: رواں سال کا پہلا سورج گرہن کہاں کہاں نظر آیا؟

رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ جمعرات کو شمال نصف کرہ ارض میں رہنے والوں نے کیا۔ سورج گرہن شمالی امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت چند یورپی ممالک کے علاوہ شمالی ایشیائی ممالک میں نظر آیا۔ 
ان ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے پارکوں یا گھروں کی چھتوں پر موجود تھی۔
دیکھیے سال کا پہلے سورج گرہن اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔۔۔

سب سے بہترین نظارہ کینیڈا اور سائبیریا کے خصوص حصے میں رہنے والوں کو میسر تھا۔  

سورج گرہن سے پہلے ہی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کر دیا تھا کہ سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے گریز کریں۔

یہ سال کا پہلا سورج گرہن تھا جس کا نظارہ کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلی۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکا۔

سورج گرہن امریکہ اور قطب شمالی کے آس پاس دیکھا گیا۔

امریکی ریاست نیو یارک میں بھی سال کا پہلا سورج گرہن نظر آیا۔

 سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرا۔

 کینیڈا اور سائبیریا میں سورج گرہن کا بہترین منظر تھا۔

مختلف ممالک میں سورج گرہن کے نظارے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر موجود تھی۔

لندن میں سورج کا بیس فیصد حصہ چاند سے چھپا ہوا تھا۔

اگلا سورج گرہن 4 دسمبر کو ہو گا۔

 لوگوں نے سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے گریز کیا۔

 سورج گرہن کے دوران آگ کا گول دائرہ دیکھا گیا۔

 کچھ ممالک میں 88 فیصد سورج کا حصہ چاند کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔ 

4 دسمبر کو ہونے والا سورج گرہن صرف براعظم اینٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔ 

شیئر: