گذشتہ 10 ماہ سے مسلسل ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی وفاقی بجٹ میں کئی ایک مراعات دی گئی ہیں۔
جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ’پاکستان کے موجودہ قانون کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی رشتہ دار سے تحفے کی صورت میں جائیداد حاصل کرتے ہیں تو یہ وصولی قابل ٹیکس بن جاتی ہے۔‘
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی یہ سب سے بڑی شکایت تھی جسے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ میں تجویز ہے کہ ایسی ٹرانفسر کو قانون میں نہ ہی نفع اور نہ ہی نقصان شمار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
بجٹ 22-2021: چھوٹی گاڑیاں سستی، امپورٹڈ موبائلز مہنگے
Node ID: 573246
-
بجٹ 2021: شدید ردعمل کے بعد انٹرنیٹ پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان
Node ID: 573301
-
کیا انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پرمجوزہ ٹیکس بجٹ کا حصہ تھا؟
Node ID: 573361