وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے فنانس بل اور ان کی تقریر میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز کا ذکر موجود تھا۔
تاہم بجٹ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے وفاقی بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ڈیوٹی لگانے کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ تجویز کی وزیراعظم اور کابینہ نے منظوری نہیں دی ہے۔
جمعے کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین کے بجٹ تقریر کے بعد کئی حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ ڈیٹا پر مجوزہ ڈیوٹی پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
اقتصادی سروے 2021: کس دور حکومت میں پاکستان کا قرض کتنا بڑھا؟
Node ID: 572971
-
بجٹ 22-2021: چھوٹی گاڑیاں سستی، امپورٹڈ موبائلز مہنگے
Node ID: 573246
-
بجٹ 2021: شدید ردعمل کے بعد انٹرنیٹ پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان
Node ID: 573301