Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے گرفتار

’گرفتار شدگان نے ٹائر سکریچنگ، تیز رفتاری اور مخالف سمت میں گاڑی چلائی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن طارق النصار نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے ٹائر سکریچنک، تیز رفتاری اور مخالف سمت میں گاڑی چلانے کے علاوہ دیگر متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں‘۔
’اپنی تمام خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر فخریہ طور پر پیش کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے، ابتدائی کارروائی مکمل کرکے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: