تصاویر اس دور کی ہیں جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر تھے۔(فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز لائبریری نے خون کا عطیہ دیتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی دو تصاویر جاری کی ہیں۔ ان میں سے ایک 1977 کی ہے جبکہ دوسری 2006 کی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے دونوں تصاویر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تصاویر اس دور کی ہیں جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر ہوا کرتے تھے۔
دونوں تصاویر اس بات کی علامت ہیں کہ وہ انسانیت نواز فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور یہ ان کی زندگی کا شیوہ رہا ہے۔
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے یہ دونوں تصاویر خون کے عطیے کے عالمی دن کے تناظر میں جاری کی ہیں۔