Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہو گئے 

14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.67 ریال ہوگئی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بدھ کو سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.67 ریال ہوگئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو 224.01 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ مملکت میں سب سے زیادہ طلب کیا جانے والا 21 قیراط ایک گرام سونا 196.01 ریال میں دستیاب رہا۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 168.01 ریال اور 14 قیراط  ایک گرام سونا 130.67 ریال میں فروخت کیا گیا۔ 
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 6967.5 ریال جبکہ21 قیراط کا 8 گرام والے بسکٹ کی قیمت 1568.08 ریال رہی۔ 
امریکی وفاقی کونسل کی میٹنگ سے قبل سونے کے نرخ کم ہوگئے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ قومی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سونے کے ذخائر نکالے جائیں گے۔
ایک اونس سونے کے فوری لین دین کے نرخ 0.44 فیصد کم ہوکر 1857.80 ڈالر تک آگئے۔

شیئر: