Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاؤس آئسولیشن کی خلاف ورزی  پر مزید 21 افراد گرفتار

ٹیسٹ رپورٹ کے بعد انہیں ہاؤس آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا مزید اکیس افرد کو ہاوس آئسولیشن کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔
مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا 13 افراد کو ہاؤس آئسو لیشن کی خلاف ورزی  پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ رپورٹ کے بعد انہیں ہاؤس آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی جس کی انہوں نے پابندی نہیں کی تھی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ آئسولیشن کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ہاؤس آئسولیشن یا ہیلتھ قرنطینہ کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک جرمانے یا دو برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں جبکہ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانے یا قید کی سزا یا دونوں سزائیں دگنی ہوسکتی ہیں۔  
علاوہ ازیں باحہ ریمن میں افراد کو ہاوس آئسولیشن کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں بیرون ملک سے آنے والے افراد شامل ہیں۔

شیئر: