Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی کنسورشیم نے آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی کا 49 فیصد حاصل کرلیا

آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی کا 48 فیصد حاصل کیا ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی آرامکو نے اپنے قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں ایک عالمی کنسورشیم کو 12.4 بلین ڈالر کی سٹیک سیل مکمل کر لی ہے جس میں امریکہ میں مقیم ای آئی جی اور ابوظبی کا خودمختار فنڈ مبادلہ شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی کنسورشیم جو شمالی امریکہ، ایشیا اور مشرق وسطی کے کراس سیکشن سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے نے آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی کا 49 فیصد حاصل کیا ہے۔
یہ اس کمپنی کی طویل المیعاد حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں اپنے پورٹ فولیو کو بہتر بناتے ہوئے منافع زیادہ سے زیادہ بنائیں کیونکہ سعودی عرب اپنی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا چاہتا ہے۔
سعودی آرامکو کے سربراہ انجینیئر امین الناصر نے کہا ہے کہ ’ہم عالمی کنسورشیم کے ساتھ  ٹرانزیکشن مکمل کرنے پر خوش ہیں۔ ہمیں سرمایہ کاروں سے جو دلچسپی ملی ہے وہ ہمارے آپریشنز اور ہمارے کاروبار کے لیے طویل مدتی نقطہ نظر پر قوی اعتماد ظاہر کرتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا  کہ ’ہم اپنی صنعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور سعودی عرب کے لیے صحیح قسم کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مواقع کی تلاش جاری رکھنا چاہتے ہیں۔‘
ٹرانزیکشن کے حصے کے طور پر آرامکو اور اس کے ذیلی ادارے نے کمپنی کے خام تیل پائپ لائن نیٹ ورک کے لیے 25 سالہ لیز بیک کا معاہدہ کیا۔
اس کے بدلے میں آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی کو خام تیل کے لیے آرامکو کے ذریعے قابلِ ادائیگی ٹیرف ملے گا جو نیٹ ورک سے گذرتا ہے۔
آرامکو نے ذیلی ادارے میں 51 فیصد اکثریتی سٹیک برقرار رکھے ہیں اور اس ٹرانزیکشن سے آرامکو کے خام تیل کی پیداوار کی مقدار میں کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

شیئر: