وزارت اسلامی امور کے انسپکٹرز کے ایک ہفتے میں 23 ہزار تفتیشی دورے
تفتیشی کارروائیوں کا مقصد کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے انسپکٹرز نے ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں چھوٹی بڑی مساجد پر 23 ہزار سے زیادہ تفیشی کارروائیاں کی ہیں۔
تفتیشی کارروائیوں کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کا پتہ لگانا تھا۔
وزارت اسلامی امور مساجد میں صحت و سلامتی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ آئندہ بھی تفتیشی دورے جاری رہیں گے۔
وزارت تمام خلاف ورزیوں کی رپورٹ لینے کے لیے فیلڈ ٹیمیں تشکیل دیے ہوئے ہے۔ یہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹیں دیتی ہیں اور خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنےکی صورت میں قانونی کارروائی کرائی جاتی ہے۔
وزارت اسلامی امور نے لوگوں سے اپیل کی کہ مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے کوتاہی نوٹ کرکے فورا ہی 1933 پر رابطہ کرکے مطلع کیا جائے- مطلوبہ سہولتوں میں کمی کی بھی رپورٹ کریں۔